چین کے “5فیصد ” معاشی شرح نمو کے ہدف کا وزن بھاری ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی حکومت نے 2025 کی ورک رپورٹ نظرثانی کے لئے قومی عوامی کانگریس کو پیش کی۔ چین نے رواں سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف تقریباً پانچ فیصد مقرر کیا ہے۔ اس ” 5فیصد” کے لگ بھگ ہدف کو کیسے دیکھنا ہے؟ 2024 میں چین کی جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں پیش پیش تھا۔ اس وقت، بیرونی ماحول زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہوتا جا رہا ہے، اور چین اب بھی تقریباً 5فیصد کی ترقی کا ہدف مقرر کرتا ہے.

یہ نہ صرف چین کی معاشی طاقت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عالمی معاشی بحالی میں اعتماد اور قوت بھی فراہم کرتا ہے۔

“تقریبا 5فیصد” کا ہدف اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے متعدد منصوبوں میں بھی ظاہر ہوتا ہے.رواں سال چینی حکومت کی جانب سے طے کیے جانے والے 10 سرفہرست کاموں میں سے پہلا کام کھپت ، سرمایہ کاری اور ہمہ جہتی طور پر ملکی طلب کو بڑھانا ہے۔ ملکی طلب اور اندورنی معاشی گردش کو وسعت دینے کے لئے کھپت کو بڑھانا اولین ترجیح ہے۔ حال ہی میں، دنیا بھر کے متعدد مالیاتی اداروں کی طرف سے جاری کردہ 2025 کی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹس کا ماننا ہے کہ چین کی کھپت اورسروس انڈسٹری کا تناسب مزید بڑھنے کی توقع ہے.

چین میں جرمن چیمبر آف کامرس کی نصف سے زیادہ رکن کمپنیاں آنے والے دو سال میں چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس “5فیصد” کا وزن لفظ “ذہانت” میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔ موجودہ حکومتی ورک رپورٹ میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کا بڑی حد تک ذکر کیا گیا ہے۔ کچھ غیر ملکی میڈیا کا خیال ہے کہ چینی مصنوعی ذہانت کی ترقی سے دنیا کو چین کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کے ثمرات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔ چین کے لئے، 2025 ایک اور اہم سال ہے۔یہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبےکا آخری سال ہے اور 15 ویں پانچ سالہ ترقی کی منصوبہ بندی کا سال بھی ہے. چین اپنے ترقیاتی ہدف حاصل کرنے پر پورا یقین رکھتا ہے اور یہ ” تقریباً5فیصد ” کی ترقی دنیا کے لئے مزید نئے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کے

پڑھیں:

پاکستانی کرکٹرپر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کرکٹرپر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
  •    تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے،معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا
  • سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیصر احمد شیخ
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • معاشی ترقی اور اس کی راہ میں رکاوٹ