عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سٹی42 : سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کررہی ہے ؟
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
وکیل درخواست گزار نے کہا پولیس ایس بی سی اے حکام کے ساتھ کلینک سیل کرنے بھی آئی تھی، خدشہ ہے کلینک دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔
بعد ازاں عدالت نے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست نمٹادی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
ویب ڈیسک: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجموعی تعداد 19 تھی۔
3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔