کراچی:

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی جانب سے زیادہ کیلے کھانے پر وسیم اکرم نے طنز کیا جس پر مداحوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارت کے خلاف شکست پر وسیم اکرم نے لائیو پروگرام میں پاکستان ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاید پہلے یا دوسرے ہی پانی کے وقفے کے دوران کیلوں سے بھری پلیٹ کھلاڑیوں کے لیے آئی جبکہ اتنے کیلے تو بند بھی نہیں کھاتا اور یہ تو بندروں کی غذا ہے۔

کیلے کھانے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارف نے وسیم اکرم کے تجزیے کو احمقانہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں؛ "اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے" وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز

گوہر گیلانی نامی صحافی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تجزیے کے نام پر اپنی احماقانہ باتیں ختم کریں، کرکٹ سے متعلق بات کریں نا کہ کیلوں اور فلموں کے ڈائیلاگز پر۔ یہ شرمناک رویہ ہے!

وسیم اکرم نے گوہر گیلانی کی تنقید پر ٹی وی شو میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے آپ کے بچوں کی فکر ہو رہی ہیں، آپ انہیں تو ڈنڈے مارتے ہوگے۔

Wasim Akram roasts Gowhar Geelani.

.... I feel for your kids ????????????????????@GowharGeelani pic.twitter.com/DmtCCxYX7Q

— Nitric Acid (@Photon_hf) March 5, 2025

اس کے ساتھ ساتھ، سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے ولد یوگراج سنگھ نے بھی وسیم اکرم کو کیلے کے بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

یووراج سنگھ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اتنے کیلے کون کھائے گا؟ اس طرح کے بیان پر ایکشن لینا چاہیے کیونکہ یہ ناقابل برداشت ہے۔ اگر میں ادھر وزیراعظم ہوتا تو میں کہتا کہ اپنا بیگ پکڑو اور ملک سے نکل جاو۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگیا تھا۔ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ بنگلا دیش کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وسیم اکرم

پڑھیں:

علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔

متعلقہ مضامین

  • عماد وسیم کا نیا انداز جشن تنقید کی زد میں
  • روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں سابق کپتان کی تنقید
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • خوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے پر مجبور
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • ’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • گری ہوئی چیز کو اٹھا کر کھانے کا 5’ سیکنڈ رول’، حقیقت کیا ہے؟
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم