بنوں:ڈومیل پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا،1پولیس افسر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
خیبر پختونخواۃ کے ضلع بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے۔جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس ائی نثار کے نام سے ہوئی، پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس موبائل روٹین کی گشت پر تھی خرگئی ہوٹل کے قریب کے پہلے سے نصب موادی مواد کا دھماکہ ہوا-دھماکے بعد بنوں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس موبائل
پڑھیں:
شمالی وزیرستان، بارود پھٹنے سے مدرسے میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 8 زخمی
رپورٹ کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ عیسوڑی میں بارودی مواد پھٹنے سے مدرسہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔