پی بی 45 : جے یو آئی کی دھاندلی کیخلاف درخواست مسترد، پی پی امیدوار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے دو امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کردی۔
پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ انتخابات کے نتائج مرتب کرنے میں بے ضابطگیوں سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے، انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبیونلز موجود ہیں۔
امیدوار نصراللہ بڑیچ نے 15 جنوری کو 15 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی اسی طرح عثمان پیرکانی نے پی بی 45 کے نتائج مرتب کرنے کے عمل کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے کی درخواست پی بی 45
پڑھیں:
ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
بلوچ یکجہتی کمیٹِی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے 30 روز مکمل ہونے پر توسیع کی گئی۔ ان کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو22مارچ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ میں جاری دھرنے سے گرفتار کیا گیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دعویٰ
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ کوئٹہ کے سریاب تھانے میں درج کیا گیا تھا جس میں نامزد افراد پر قتل، اقدام قتل، دہشتگردی، لوگوں کو اکسانے سمیت 16 دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف 2 مقدمات اس سے قبل بھی درج کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے مختلف رہنماؤں کے خلاف سول لائن تھانے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچ یکْجہتی کمیٹی کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے پر حملہ کرکے جعفر ایکسپریس میں مارنے والے دہشتگردوں کی لاشوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے ور اس دوران ہاکی چوک پر ایمبولینس کی ڈرائیو کر کو زد و کوب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی
جبکہ مغربی بائی پاس کو احتجاجاً بند کرنے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان ور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ بروری روڈ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف آئینی درخواست مستردبلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل بینچ نے گزشتہ جمعرات کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت میں دلائل مکمل ہونے پر جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، مذکورہ آئینی درخواست میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو رہا کرنے اور 3 ایم پی او کے تحت احکامات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ