آڈیو لیک کیس: علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
آڈیو لیک کیس: علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل بھی آج عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار علی امین گنڈاپور کے ا ڈیو لیک کیس
پڑھیں:
اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے اسد عمر کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمات میں سماعت کی۔
عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کی۔
عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بھی بحال کر دیے۔