سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی کا واک آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آج کا اجلاس یہاں ہی روک دینا چاہیے اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔
سینیٹر منظور کاکڑ نے پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر احتجاج کیا۔
سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھالیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔
سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔
جس پر وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ سینیٹر عون بپی کی گرفتاری پر ہم نے پنجاب پولیس سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔
عون عباس کے خلاف غیرقانونی شکار کا مقدمہ درج ہے: وزیرِ قانونانہوں نے کہا کہ بہاولپور کے تھانہ دلاوڑ میں عون عباس کے خلاف غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج ہے، عون عباس غیر قانونی حراست میں نہیں، ضابطے کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔(جاری ہے)
دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل اور تشویش کے بارے میں واضح ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔