اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کے لیے بڑا ریلیف، متفرق درخواستوں پر بائیو میٹرک کی پابندی ختم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی طرف سے اسلام آباد کے سائلین اور وکلا کے لیے بڑا ریلیف،اسلام آبادہائی کورٹ کےوکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا ، متفرق درخواستوں پر بائیو میٹرک کرانے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کے دستخطوں سے بار اراکین کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ۔ہائیکورٹ میں سی ایم اور نئے آرڈر کے مطابق اب متفرق درخواست کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔وکلا حضرات فریش کیس داخل کرنے کے لیے بائیو میٹرک ملک کے کسی بھی شہر سے کروا کر کیس دائر کر سکتے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی نومنتخب کابینہ نے پہلی میٹنگ میں یہ مسئلہ قائم مقام چیف جسٹس کے سامنے رکھا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بائیو میٹرک اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی سیکیورٹی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد؛ ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے غیرقانونی اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف "پیس فل اسمبلی" اور "پبلک آرڈر ایکٹ" کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔