سلیکٹرز شاداب کو کپتان بنانا چاہتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کا مقصد شاداب کو مستقبل میں ٹیم کی قیادت دینا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جنوری 2024 کے بعد سے پاکستان نے ٹی20 فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ اب آغا سلمان سمیت 4 کپتان دیکھ لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ٹیم ناتجربہ کار ہے، کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں آغا سلمان کو کپتانی سے محروم کردیا جائے گا اور شاداب کو لایا جائے گا جو سلیکٹرز چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ کپتان کون شاداب یا سلمان؟
باسط علی نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ ٹی20 کیلیے نہایتی ناتجربہ کار ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اگر ٹیم ہاری اور کپتان لی گئی تو سلیکٹرز کا سوچا سمجھا پلان ہوگا، میرے خیال میں شاداب کو کھیلنے دیں، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟
انہوں نے کہا کہ سلمان آغا کی بطور ٹی20 فارمیٹ میں کپتانی غلط فیصلہ ہے کیونکہ وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کا بہترین کرکٹر ہے لیکن سلیکٹرز اور کوچز نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا
باسط علی نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ کے اسکواڈ میں جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان، نیا بیٹنگ کوچ بھی مقرر
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ٹیموں کا اعلان کرکے خود گڑبڑ کردی ہے، دو دو کھلاڑی مختلف لوگوں کی پسند کی بنیاد پر منتخب کیے گئے ہیں، ایک ٹیم ایسی نہیں بنتی دوست! سیلکٹرز شاید لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: باسط علی نے مزید پڑھیں نے کہا کہ شاداب کو
پڑھیں:
باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”سکندر“ نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کو بھی متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کو سست کہانی اور کمزور اسکرپٹ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور متعدد ناقدین نے اسے سلمان کی اب تک کی ”بدترین“ یا ”کمزور ترین“ فلم قرار دیا ہے۔
تاہم، حال ہی میں فلم کا ایک حذف شدہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ اگر یہ سین فلم میں شامل ہوتا تو شاید فلم کی قسمت کچھ اور ہوتی۔
یہ منظر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سامنے آیا ہے، جس میں کاجل اگروال کے کردار کو اپنی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جیسے ہی وہ یہ قدم اٹھاتی ہیں، سلمان خان کا کردار منظر میں آتا ہے اور ایک جذباتی مکالمہ ادا کرتا ہے جس میں وہ زندگی کی قدر اور اہمیت پر زور دیتے ہیں، اور کاجل کے سسرال والوں کو ان کی سوچ بدلنے کی تلقین کرتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ”یہ منظر آج کے نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے تناظر میں بہت مؤثر ہو سکتا تھا۔ سلمان کا انداز اور جذباتی پیغام دل کو چھو لینے والا تھا۔“
دوسرے صارف نے کہا، ”کاش فلم کا غیر ایڈیٹ شدہ ورژن ریلیز کیا جائے، تب شاید زیادہ لوگ دیکھنے آتے۔“
ایک اور رائے کچھ یوں تھی،”دل کو چھو لینے والا سین تھا، خاص طور پر آنکھوں کے عطیے کی اہمیت کو جو طریقے سے دکھایا گیا، وہ فلم میں ہونا چاہیے تھا۔“
”سکندر“ کی ہدایت کاری معروف فلمساز اے آر موروگدوس نے کی ہے، جنہوں نے اس سے پہلے ”گجنی“ جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ راشمیکا مندنا، کاجل اگروال، ستیاراج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔
فلم کی کہانی سلمان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کے اعضاء کے عطیات پانے والے تین افراد کو بچانے کے مشن پر نکلتا ہے۔
فلم کو سست رفتار کہانی اور غیر مؤثر اسکرین پلے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور اس نے دنیا بھر میں صرف 184 کروڑبھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا