سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ منگلا اور تربیلا ڈیمز میں آئندہ 4 سے 5 دنوں میں پانی مکمل طور پر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

ایک مراسلے میں محکمہ آبپاشی سندھ نے خبردار کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں پانی کی شدید قلت اور  خشک سالی کا خطرہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  رواں ربیع سیزن 2024-25 میں  بہت کم بارشیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیےملک میں خشک سالی کے خدشات: ’چنے کی تقریباً آدھی فصل کو نقصان پہنچ چکا ہے‘

بارشیں نہ ہونے سے پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں۔ منگلا اور تربیلا ڈیمز میں آئندہ 4 سے 5 دنوں میں پانی مکمل طور پر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ 3 مارچ 2025 تک تربیلا ڈیم میں  صرف 0.

102 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود تھا۔ منگلا ڈیم میں 0.226 ملین ایکڑ  فٹ پانی موجود ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ  خشک سالی کے اثرات کراچی، حیدرآباد، سکھر اور دوسرے شہروں پر نمایاں ہونے لگے۔ مارچ کے بقیہ ایام  اور سیزن کے آغاز پر  پانی کی قلت 50 فیصد سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیےملک کے بیشر علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ

مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے  منظم منصوبہ بندی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تربیلا ڈیم خشک سالی سندھ محکمہ آبپاشی منگلا ڈیم

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تربیلا ڈیم خشک سالی سندھ محکمہ ا بپاشی منگلا ڈیم

پڑھیں:

کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد

سٹی42: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آئندہ بورڈ امتحانات میں کمپیوٹر ٹیچرز کی ڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد کر دی ، اس حوالے سے تمام تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز امتحانات کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر ٹیچر کو سپرنٹنڈنٹ یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے امتحانی ڈیوٹی نہ دی جائے کیونکہ بیشتر سکولوں میں آئی ٹی ٹیچر واحد ذمہ دار ہوتے ہیں۔

کیلے کا چھلکا گندم کے آٹے کا بہترین متبادل

مراسلے کے مطابق کمپیوٹر ٹیچرز کی امتحانی ڈیوٹی کی صورت میں سکولوں میں کمپیوٹر کی تعلیم بری طرح متاثر ہوتی ہے جبکہ متبادل ٹیچر کی عدم دستیابی سے تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔



 
 

متعلقہ مضامین

  • تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ‘ڈیڈ لیول’ سے بلند ہونے لگا
  • سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • پنجاب میں پاور شیئر نگ کو آرڈ ینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ ملکر چلنا ہے : نلیگ پی پی
  • بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
  • کراچی پیاس کا صحرا
  • سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کم نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • 6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد