گیس لوڈشیڈنگ ، وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو آئینی ذمہ داری یاد دلادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت کو آئینی ذمہ داری یاد دلادی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمزکی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وفاقی حکومت کو کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کوتکلیف میں نہ ڈالیں، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں گیس نکلتی ہے وہاں گیس لوڈشیڈنگ ختم کریں۔اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ ورلڈ بیسٹ میئرمصطفیٰ کمال وفاقی حکومت میں آگئے، انہیں وزیراعظم سے کہنا چاہیے گیس لوڈشیڈنگ کاسامنا ہے۔یاد رہے سندھ میں گیس بحران پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارچ کا مہینہ آگیا، اب تو سردی بھی نہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔
اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال میں وزیراعلی سندھ آپ کو یہ سہولت دیں گے۔
خواتین نے ان سے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ غریبوں کے پاس آئے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔