5 سالہ بچہ آئی ٹین مرکز کی مرکزی شاہراہ پر گاڑی ڈرائیو کرنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈرفٹنگ کا خونی کھیل عروج پر 5 سالہ بچہ آئی ٹین مرکز کی مرکزی شاہراہ پر گاڑی ڈرائیو کرنے لگا بچے کو ٹریفک کے دوران خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/03/video.mp4
ایک گاڑی بچے کو پروٹیکشن دیتی نظر آتی ہے 5 سالہ بچے سے مرکزی شاہراہ پر گاڑی ڈرائیو کرانا والدین کی سنگین غفلت ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔
.
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن ہے ۔
زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ افغانستان میں بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔