ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) ادارہ امورحرمین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کی ادائیگی کے لئےکھول دیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا مجموعی رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر ہے۔

(جاری ہے)

تیسری توسیع کے جن حصوں کو رمضان المبارک میں فرض نمازوں اور تراویح کے لئے کھولا گیا ہے ان میں گراونڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔

مسجد الحرام میں کی جانے والی تیسری سعودی توسیع میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ 17 ہزار واٹرکولرز رکھے گئے ہیں۔علاوہ ازیں 11 ہزار 436 وضو کرنے کی جگہ بھی ہے۔ توسیع میں 120 نماز پڑھنے کے مقامات ہیں جبکہ 80 دروازے اور 28 لفٹیں نصب کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا حکم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے دیا تھا۔یہ مسجد الحرام کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہے۔ تیسری توسیع کا آغاز جون 2010 میں ہوا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تیسری توسیع کا مسجد الحرام

پڑھیں:

سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کہنا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کینسر کے عارصے میں مبتلا تھے۔

سرمد جلال عثمانی طویل علیل سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم سرمد جلال عثمانی کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر مسجدِ حمزہ ڈیفس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
  • وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا
  • صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم شروع
  • عوامی فیصلوں کو ماننا چاہیے، کوئی ادارہ ریاست نہیں، وزیر بلدیات سندھ
  • لاہوریے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، شہر بھر میں مظاہرے