Islam Times:
2025-04-22@07:28:19 GMT

لیبا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

لیبا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم گرفتار

 ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور ملزم اس سے قبل درجنوں مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور ملزم اس سے قبل درجنوں مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ لیبیا میں 5 فروری کو  تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

راولپنڈی:

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملک جمال کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ایبٹ آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل وار اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

گرفتار ملزم تھانہ حویلیاں، ایبٹ آباد کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • لیاری سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • زمین کی خرید و فروخت کے بہانے ملزمان نے 60سالہ خاتون کو قتل کر دیا
  • قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار