عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا کہ سوست بارڈر پر مقامی تاجروں کیلئے مزید سختیاں اور مشکلات پیدا کر کے تاجروں کو مکمل طور پر بارڈر سے بے دخل کرنے کا پلان بنایا گیا ہے اور سوست بارڈر پر این ایل سی کا قبضہ ہو چکا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کو بیروزگار کرنے کی سازش ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمن عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان احسان علی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلتستان کے علماء کرام کو لاپتہ کرنا ریاستی دہشت گردی ہے، گلگت بلتستان بلوچستان نہیں کہ جسے چاہیں لاپتہ کریں اور ہم خاموش بیٹھیں، بلتستان کے عوام، ماؤں بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے لاپتہ علماء کیلئے جاندار آواز اٹھائی، دھرنا دیے، جی بی کے عوام کسی صورت ایسی دہشت گردی کو قبول نہیں کرینگے۔ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسکا قانون کے مطابق ٹرائل ہونا چاہیئے لیکن اسطرح ماورائے قانون اغواکاری کسی طور پر برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے عوام گزشتہ تین ہفتوں سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے دھرنے پر ہیں اور حکمران ٹس سے مس نہیں، جب پورے گلگت بلتستان سے دیامر کی طرف مارچ کی کال دی تو حکمرانوں میں کھلبلی مچی اور مذاکرات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، لیکن تاحال دیامر کے عوام کے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے اور عوام کو مذاکرات کے نام پر ٹرخانے کی کوشش ہو رہی ہے جو کہ حکومت اور واپڈا کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں عوام سخت موسمی حالات میں روزے کی حالت میں سڑکوں پر ہیں، عوام کا مزید امتحان نہ لیا جائے، اگر دیامر کے علماء نے حکم دیا تو پورا گلگت بلتستان دیامر کا رخ کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوست بارڈر پر مقامی تاجروں کیلئے مزید سختیاں اور مشکلات پیدا کر کے تاجروں کو مکمل طور پر بارڈر سے بے دخل کرنے کا پلان بنایا گیا ہے اور سوست بارڈر پر این ایل سی کا قبضہ ہو چکا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کو بیروزگار کرنے کی سازش ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ گلگت بلتستان ٹیکس فری زون ہے اور یہ بارڈر گلگت بلتستان کا ہے، ہم گلگت بلتستان کے مقامی تاجروں پر ایک روپیہ بھی ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان تمام اسٹیک ہولڈرز، ٹریڈرز ایسوسی ایشنز اور تاجروں کیساتھ مشاورت کر کے بھرپور عوامی طاقت سے اس ظلم کا جواب دیگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے ہے جو کہ کے عوام

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری

جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
  • بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی