چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر کا تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
بدھ کو قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیوڈ ملر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کی آخری گیند پر 2 رنز لے کر 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے 2002ء میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو اس وقت تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تھا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں ہی 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے بھی انگلینڈ کے خلاف 77 گیندوں پر سنچری بنا کر سہواگ کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ڈیوڈ ملر
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھا لیا۔جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس منصور علی شاہ سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ججز،اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ سینئر وکلا اور عدالتی عملہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی 22 سے 26 اپریل تک اعلی عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔