شریف اللہ، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث تھا، ڈائریکٹر ایف بی آئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ڈائریکٹر ایف بی آئی کیش پٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف اللہ، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث تھا۔ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے امریکیوں کے خلاف دہشتگرانہ کارروائی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں کہا گرفتاردہشت گرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، شریف اللہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔کیش پٹیل نے کہا کہ امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم پہنچ چکا ہے، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔گرفتار دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کیا گیا، شریف اللہ کو ابتدائی سماعت کیلئے پیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے کانگریس سے خطاب میں پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں 13 امریکیوں کو ہلاک کرنیوالے داعش کے دہشت گرد کو ہم نے پکڑلیا ہے مدد دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو امریکا لایا جارہا ہے، امریکیوں کو یقین دلاتا ہوں، دہشتگرد امریکی نظام انصاف کی تلوار کا سامنا کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ اشتہار جاری کردیا ہے۔
پی سی بی نے اشتہار جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے 4 مئی تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کی پچ دلچسپ ثابت ہوگی، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی
میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے مستقل کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد پی سی بی غیرملکی کوچ ڈھونڈنے پر غور کررہا ہے۔
اسی طرح ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی خالی آسامی کے لیے بھی اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی اس عہدے کے لیے بھی بین الاقوامی امیدواروں کو ترجیح دے رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی سی بی کرکٹ ہائی پرمانس کوچ ہیڈ کوچ