موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کر دیا موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کر دیا۔ پہلا مقدمہ ملتان کے قریب ایم فور پر پشاور کے شہری کے خلاف درج کر لیا گیا۔
ملتان میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایم فور پر پشاور کے شہری رحیم خان نے متعین کردہ حد رفتار 120 سے تجاوز کیا اور 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتا پایا گیا۔موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
امریکا کے حوالے کیا گیا افغان دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر پولیس نے کر دیا
پڑھیں:
ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.