ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان میں سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ مار کر چوری شدہ سرکاری ادوایات برآمد کر لیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ادویات کی چوری میں ملوث تینوں اسٹور کیپرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کر لیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان میں سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ مار کر چوری شدہ سرکاری ادوایات برآمد کر لیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ادویات کی چوری میں ملوث تینوں اسٹور کیپرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری ادویات کی چوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ کا وژن بڑا واضح ہے کہ سرکاری ادویات پر غریب عوام کا حق ہے، کسی کو ان کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں جب کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چوری شدہ سرکاری سرکاری ادویات ڈیرہ غازی خان کی چوری

پڑھیں:

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ 5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے موصول ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی قسط آئندہ ہفتے سرکاری ذخائر میں ظاہر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
  • موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد
  • گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
  • سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیوں میں 11.9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط
  • سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیاں،11 کروڑ 90 لاکھ روپے کا سامان ضبط
  • راولپنڈی: چوری کی واردات کی تفتیش میں پیشرفت، ملزم کا بیٹی کیساتھ ملکر زیورات چرانے کا انکشاف
  • کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا
  • مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد