فی الوقت آپ اسلام آباد میں ہی قیام کریں ہم آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فی الوقت آپ اسلام آباد میں ہی قیام کریں ہم آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے،وزیراعظم شہباز شریف کی پرویز خٹک کی کابینہ میں شمولیت پر نالاں اختیار ولی کو یقین دہانی ,مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں کابینہ کے نئے ارکان کو وزارتوں کا قلمندان سونپنے متعلق صلاح مشوروں میں پرویز خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے کا معاملہ بھی زیربحث آیا اور اس فیصلے کو اپنی حق تلفی قرار دینے والے مسلم لیگ (ن) کے راہنما اختیار ولی جو پرویز خٹک کو الیکشن میں شکست دیکر قومی اسمبلی میں آئے ہیں نے وزیراعظم کے سامنے اپنے تمام تحفظات اور خدشات تفصیل کے ساتھ رکھ دیئے ہیں، جس میں پاکستان تحریک انصاف میں رہتے ہوئے پرویز خٹک کی مسلم لیگی قائدین کے خلاف ہرزہ سرائی کے بیانات اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی حیثیت سے مسلم لیگ (ن) کے خلاف اقدامات بھی گنوائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرویز خٹک
پڑھیں:
کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا، پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کینال کا معاملہ اعلیٰ قیادت کے علم کے بغیر شروع ہوا ہو، کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی کم ہو، جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا جائے۔
پولیو مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پچھلی انسدادِ پولیو مہم میں 44 ہزار والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے، 44 ہزار میں سے 34 ہزار انکاری والدین کراچی کے تھے، جن کی اکثریت کا تعلق ضلع ایسٹ سے تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار پولیو ویکسین پر انکاری والدین کو قائل کیا جائے گا، افغانستان میں قندھار کے علاوہ انسدادِ پولیو ڈرائیو چل رہی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کراچی کے ہر ضلع میں موجود ہے۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی بتایا کہ پولیو ویکسین کی خریداری یونیسف کرتا ہے۔