کراچی: 5 روز کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔
گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے رمضان میں بھی کراچی پر ڈاکوؤں کا راج، ایک دن میں 2 شہری قتلپولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو کو عوام نے تشدد کر کےجان سے مار دیا۔
4 مارچ کو بھی قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوا تھا جبکہ 2 مارچ کو اسکیم 33 غازی گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوا تھا۔
پولیس نے کہا کہ پولیس نے تعاقب کے بعد مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے
پڑھیں:
کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال شہری نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی ، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور قائم مقام گلشن اقبال چوہدری نواز نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو روفی ہیون کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر اپنی گاڑی میں سوار ہو رہا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ کار سوار شہری نے اپنے پاس موجود پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت نبیل احمد کے نام سے ہوئی جو عادی جرائم پیشہ تھا اور اُس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے خلاف 10 مقدمات درج تھے جبکہ وہ ملیر سٹی کا رہائشی تھا۔ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس فائرنگ کرنے والے شہری کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
شہری کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔