ساہیوال، جعلی دیسی گھی بنانے والی فیکٹری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
SAHIWAL:
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال میں جعلی دیسی گھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 12 سو کلو جعلی دیسی گھی برآمد کر لیا۔
فیکٹری میں جعلی دیسی گھی کی تیاری استعمال ہونے والی متعلقہ میشنری بھی ضبط کر لی گئی ہے، فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق فیکٹری میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ کر کے جعلی دیسی گھی تیار کیا جا رہا تھا۔
فوڈ حکام نے فیکٹری کی پروڈکشن کو اصلاح تک فوری طور پر بند کر دیا گیا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دیسی گھی کے نمونے لے کر مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں تاکہ اس کی اصلیت کا تعین کیا جا سکے۔ اس کارروائی سے جعل سازی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی دیسی گھی فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
خرم شیر زمان کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ
میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کرکے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے، شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کرکے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔ یاد رہے کہ 10 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے خلاف جماعت اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ عدالت نے درخواستیں پہلے سے زیرِ سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر دی تھیں۔