توجہ پی ٹی آئی پر، حکمران دہشتگردی روکنے کیلئے پالیسی نہیں بنا رہے: گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پشاور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں، ارباب نیاز سٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے، میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے، ہمارے حق کے پیسے نہیں دیں رہے، امن و امان صورتحال پر توجہ نہیں دیں رہے۔ قرضوں پر قرضے لئے جا رہے ہیں۔ ان کی کیا کارکردگی ہے، پنجاب اشتہارات دے رہا ہے، کارکردگی کچھ نہیں، میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کر دوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہو گی۔ دہشتگردی صرف صوبے تک محدود نہیں رہے گی، پورے ملک میں پھیلے گی۔ کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا انکو چھوڑا نہیں جائے گا، ان کو دہشتگردوں کی طرح مارا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ اور بلوچستان میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گردی کی جو لہر ہے یہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک پکے کے ڈاکو بن گئے ہیں اور کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں لڑ سکتے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 165 روپے رکھا گیا، قرضوں کی ادائیگی 265 روپے میں ہوئی اور عوام کو 400 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ اس رجیم کی ناکامی ہے جس سے 1400 ارب روپے کا نقصان ہوا، آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ یہی تحریک انصاف کا مؤقف ہے۔ ادھر ایوان بالا (سینٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔ عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔ پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کرتے ہوئے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہماری قیادت کےخلاف بھی سارے بوگس کیسز بنائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کےحوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، حکومت سے مذاکرات میں بھی ہم نے بانی تک رسائی کی شرط رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان تک رسائی کے معاملے پر حکومت خوفزدہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہماری قیادت کےخلاف بھی سارے بوگس کیسز بنائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کےحوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، حکومت سے مذاکرات میں بھی ہم نے بانی تک رسائی کی شرط رکھی تھی، بانی پی ٹی آئی تک رسائی کے معاملے پر حکومت خوفزدہ ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر بطور وکیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرلیتے ہیں، طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی تک وکلا کی رسائی نہیں ہورہی، وہ کیسے کسی کی رسائی روکیں گی، میں نے استعفیٰ دینے کا خود فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کو سکول کی طرح اور پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنے گا، ووٹ بیچنے والوں کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ مقتدرہ سے مذاکرات کا کوئی معاملہ نہیں چل رہا، بطور اپوزیشن لیڈر مقتدرہ کے کسی نمائندے سے ملاقات نہیں ہوئی۔