Express News:
2025-12-13@23:13:12 GMT

ایف بی آر افسران کی گریڈ 22 میں ترقیاں روکنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کی حد تک گریڈ 21 سے 22 کی پروموشن کیلیے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو آئندہ سماعت تک کام سے روک دیا ۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کے افسران کی ترقی کے لیے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ کیا جائے۔

ایف بی آر کے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے، عدالت نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر بیان حلفی دیں کہ پٹیشنر کا نام ایڈمن پُول میں رکھنے کی سمری نہیں بھجوائی گئی جبکہ سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر بیان حلفی دیں کہ انہیں چیٔرمین ایف بی آر سے ایسی کوئی سمری موصول نہیں ہوئی۔

خاتون افسر نے ہائی پاور بورڈ میں نام شامل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ایف بی آر کے کلکٹر کسٹمز محمد عامر تھہیم کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر

پڑھیں:

پی سی بی کا نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لندن کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) روڈ شو کروانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیویارک میں پی ایس ایل کا روڈ شو 13 دسمبر کو ہوگا جس میں قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا شریک ہوں گے۔نیو یارک کے روڈ شو میں شان مسعود، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف بھی شریک ہیں، روڈ شو کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل کی جانب راغب کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کا زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور بڑے حادثے سے محفوظ رہا
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کی اپ گریڈ کی منظوری دی، بھارت کے لیے کیا پیغام ہے؟
  • گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار
  •  اووربلنگ کی مد میں بجلی صارفین سے 8 ارب سے زاید رقم بٹورنے کا انکشاف
  • اووربلنگ، بجلی صارفین سے 8 ارب سے زائد رقم بٹورنے کا انکشاف
  • بورڈ آف پیس رکاوٹ، غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ مؤخر
  •  امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈ کی منظوری دے دی
  • پی سی بی کا نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا اعلان
  • چیئرمین واپڈا سے فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی وفد کی ملاقات
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں