امن معاہدے کے بعد یوکرین میں امن فوج تعینات کی جاسکتی ہے، ایمانویل میکرون
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
فرانسیسی صدر نے کہا کہ روس یوکرین امن معاہدے کی صورت میں یورپی افواج یوکرین بھیجی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طور پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے بعد یوکرین میں امن فوج تعینات کی جاسکتی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ روس یوکرین امن معاہدے کی صورت میں یورپی افواج یوکرین بھیجی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طور پر ہوگی۔ خبرایجنسی کے مطابق یورپی چیفس آف اسٹاف اگلے ہفتے شہر پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے ملاقات کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امن معاہدے یوکرین میں نے کہا کہ
پڑھیں:
ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 15 اہلکار برطرف
بلوچستان لیویز فورس کے 15 اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری، فرائض میں غفلت، بد نظمی اور اعلیٰ حکام کے احکامات نہ ماننے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ لیویز فورس کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالغفار مگسی کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے تحت کیا گیا۔ برخاست کیے گئے اہلکار سی پیک ونگ اور ایس ایس ای پی یو ونگ سے تعلق رکھتے تھے اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سبی، سوراب، خضدار، تربت اور پنجگور میں تعینات تھے۔ انہیں پاکستان ریلوے کی جانب سے شال سے جعفرآباد تک سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم وہ بغیر اطلاع یا اجازت کے اپنی ذمہ داریوں سے غیر حاضر رہے۔ محکمہ لیویز کے مطابق اہلکاروں کی غیر حاضری نے ادارے میں بد نظمی، انتظامی مسائل اور نافرمانی کو فروغ دیا، جس سے فورس کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوئی۔ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں خالق داد، ظہیر احمد، گل محمد ،یاسر احمد،ظہیر احمد، زاہد احمد، عابد حسین، عبدالحفیظ،صغیر احمد، صادق سفر، سعید احمد، جلال مراد،تنویر احمد، محمد حسین، ساجد علی شامل ہیں۔ حکم نامے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کی تنخواہیں فوری طور پر بند کی جائیں اور انہیں کسی بھی سرکاری سروس میں دوبارہ شامل نہ کیا جائے۔