پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، چار مبینہ دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لیویز حکام کے مطابق توبہ کاکڑی کے مقام پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا۔ جس میں چار دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، جن سے بھاری اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں توبہ کاکڑی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آپریشن میں ایک بڑی تعداد میں بارود اور دیگر بارودی مواد بھی ضبط کیا گیا۔ لیویز حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تاکہ ان سے مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور ان کا ملوث ہونا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ثابت ہوا ہے۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ سیکیورٹی فورسز ہر حال میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گی اور بلوچستان میں امن کی بحالی تک کسی بھی دہشتگردی کے نیٹ ورک کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پشاور، ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔تفتیشی حکام کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔