رمضان کے مقدس مہینے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور کے علاقے باٹا پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شاہ زیب عرف جیری کو گرفتار کیا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچی گھر سے سودا لینے اسٹور پر گئی جہاں ملزم نے اُسے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم شاہزیب عرف جیری کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زیادتی کی کوشش ایس پی
پڑھیں:
پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوپاکپتن کے نواحی علاقے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔