پشین:پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے توبہ کاکڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا  ۔ آپریشن میں راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ بڑی مقدار میں مختلف قسم کے بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا  ۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دکی کے بی ایریا میں ڈبر پہاڑ کے مقام کیا گیا۔ جس کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع دکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دکی کے بی ایریا میں ڈبر پہاڑ کے مقام کیا گیا۔ جس کے دوران پانچ  دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انٹلیجنس بنیاد پر کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں ابتدائی طور پر سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئیں۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد کویٹہ روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
  • صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • میانوالی: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار، ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد
  • دکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک