یوکرین جنگ بند کرانے کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں۔
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں روس اوریوکرین کے درمیان جنگ بند کرانے کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل میں گھرے یوکرین کے صدر کی پسپائی، وائٹ ہاؤس میں ہوا سلوک بھلانے کو تیار
رشیاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں تصدیق کی کہ وہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ہولناک اور سفاکانہ جنگ میں لاکھوں یوکرینی اور روسی بلاوجہ ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں اوراگرچہ جنگ میں مارے جانے والے امریکی نہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ یہ خونریزی بند ہو۔
امریکی صدر نے کہا کہ اس بے معنی جنگ کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اگر آپ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دونوں فریقوں سے بات کرنی ہوگی، انہوں نے اپنے یورپی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ یوکرین کی مدد کے بجائے روس توانائی خریدنے پر زیادہ رقم خرچ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر زیلنسکی سے تلخ کلامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کی امداد روکنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی فنڈنگ غیر متناسب طور پر زیادہ رہی ہے حالانکہ اس جنگ سے امریکا لاحق خطرات نسبتاً چھوٹے تھے۔ انہوں نے سامعین سے سوال کیا کہ اس کے باوجود امریکا نے امریکا نے یوکرین کے دفاع کے لیے سینکڑوں بلین ڈالر بھیجے ، کیا آپ یہ سلسلہ مزید 5 سال تک جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین سے معدنیا ت کے معاہدے پر کام جاری ہے جس سے وہ یوکرین کو دی جانے والی امداد پر خرچ کی گئی رقم کی واپسی کی توقع رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟
انہوں نےاس حوالے سے اپنا مؤقف تبدیل کرنے پر یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی تعریف کی اور کہا کہ ہم نے روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کی ہے اور ہمیں اس بات کےٹھوس اشارے ملے ہیں کہ روس امن قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ روس ولادیمیر پیوٹن ولادیمیر زیلینسکی یوکرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ ولادیمیر پیوٹن ولادیمیر زیلینسکی یوکرین ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاؤس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ راہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے بل پر تحفظات ہیں، امید ہےکہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی، مرتضیٰ حسن جبکہ نون لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثناءاللہ، ملک محمد احمد خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آن لائن شرکت کی۔