WE News:
2025-04-22@14:25:21 GMT

پرنسپل جامعہ حفصہ ام حسان سمیت 7 خواتین ضمانت پر رہا

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

پرنسپل جامعہ حفصہ ام حسان سمیت 7 خواتین ضمانت پر رہا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے پرنسپل جامعہ حفصہ ام حسان  سمیت 7 معلمات و طالبات کی  رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت کے حکم کے بعد ام حسان کو کمرہ عدالت سے ہی رہا کر دیا گیا۔ ام حسان سمیت زیر حراست جامعہ حفصہ کی 7 معلمات و طالبات کو مجموعی طور پر 13 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر بدھ کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے فاضل جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

ام حسان کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ،عامر رضاء بٹ ایڈووکیٹ، عائشہ تنویر ایڈووکیٹ اور عائشہ صدیقہ ایڈووکیٹ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

سماعت کے آغاز پر سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ام حسان سمیت گرفتار تمام ملزمان کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ چاہیے۔ تاہم ام حسان کے وکلا نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ام حسان و دیگر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ام حسان کے وکلا کا کہنا تھا کہ ان کا پولیس 4 دفعہ مجموعی طور پر 13 دن کا ریمانڈ لے چکی ہے تو ان 13 دنوں میں پولیس نے اپنی تفتیش کیوں مکمل نہیں کی۔

فاضل عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد زیر حراست ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

اس کے فوراً بعد ام حسان سمیت 7 زیر حراست جامعہ حفصہ کی معلمات و طالبات کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی گئی۔ جس کی سماعت اے ٹی سی کے فاضل جج طاہر عباس سپرا نے کی اور بعدازاں ام حسان سمیت زیر حراست جامعہ حفصہ کی 7 معلمات و طالبات کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 5،5 ہزار روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ بعد ازاں ام حسان و دیگر زیر حراست خواتین کو کمرہ عدالت سے رہا کر دیا گیا۔

جامعہ حفصہ میں ام حسان کا شاندار استقبال

ام حسان رہائی کے بعد جامعہ حفصہ لال مسجد پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

لال مسجد کے اطراف سڑکوں پر جامعہ حفصہ کی سینکڑوں معلمات و طالبات موجود تھیں جنہوں نے ام حسان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس موقعے پر ام حسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مسجد و مدرسے کے تحفظ کے لیے گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد و مدرسے کا تحفظ کرنے کی پاداش میں میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے مجھے میرے جامعہ کی معلمات و طالبات کے ہمراہ 2 ہفتے تک ناجائز طور پر زیر حراست رکھا گیا۔

ام حسان نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے ہمیں ہمارے مشن سے باز نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ اور مساجد و مدارس کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ام حسان ام حسان ضمانت پر رہا جامعہ حفصہ لال مسجد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ام حسان ضمانت پر رہا لال مسجد معلمات و طالبات جامعہ حفصہ کی ام حسان سمیت کرتے ہوئے کہا کہ

پڑھیں:

چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی

چشتیاں(نیوز ڈیسک)چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےاور 9 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر

متعلقہ مضامین

  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، خواتین سمیت متعدد پاکستانی جاں بحق
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
  • 26؍نومبر احتجاج صنم جاوید، مشعال یوسفزئی کی ضمانت خارج
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور