جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوک کر گیا:نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوک کر گیا:نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )جنوبی افریقا کی ٹیم خود پر سے ‘چوکرز’ کا ٹیگ ہٹانے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنزبنائے۔363 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جیت نہ دلواسکے۔
ملر کے علاوہ وین ڈرڈوسین نے 69 اور کپتان ٹیمبا باما نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہینرچ کلاسن 3 رنز بناکر آٹ ہوئے، ایڈن مارکرم نے31 رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، فلپس نے 2 اور میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ واضح رہیکہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے،چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ فائنل میں
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، لکی مروت میں بائیکاٹ کی کال
رواں سال جنوری سے اب تک پاکستان میں کم از کم چھ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد 74 تھی۔ سنہ 2021ء میں پاکستان میں صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں مقامی جرگے نے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے تاہم پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان میں ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو وائرس کی بیماری سے بچانے کے لیے آج سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ مگر جہاں ایک طرف خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مقامی قبائل پر مشتمل ایک جرگے نے اس مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے تو وہیں سابقہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے تاہم پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور اس کا پڑوسی ملک افغانستان دنیا کے واحد دو ممالک ہیں جہاں مہلک پولیو وائرس کا پھیلاؤ تاحال روکا نہیں جا سکا ہے۔ رواں سال جنوری سے اب تک پاکستان میں کم از کم چھ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد 74 تھی۔ سنہ 2021ء میں پاکستان میں صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملک بھر میں والدین کو انسداد پولیو ٹیم سے تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ طبی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پیلاتی ہیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔