امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہوگیا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہوگیا، گورنر سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے اور امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہا ئو س میں افطار /ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے بنوں میں دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا۔ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں، افواج کے لئے دعا گو ہوں کہ کہ اللہ تعالی انہیں دشمن کی نظر بد سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے، رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔ دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔گورنر ہاس میں چوتھی افطار / ڈنر میں یونیورسٹیز کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ جہاں کامران ٹیسوری نے طلبا کا خیر مقدم کیا جبکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
گورنر سندھ نے شہریوں کا بھی خیر مقدم کیا اور ان سے گھل مل گئے، گورنر سندھ نے جامعات کے طلبا کے ہمراہ افطاری کی۔طلبا کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے ہمراہ افطاری کر کے ہمیں بہت خوشی ہے۔ بعد ازاں گورنرہاس میں چوتھی افطاری میں 2 پلاٹس کے لئے قرعہ اندازی بھی کی گئی۔
قرعہ اندازی میں سہرا ب گوٹھ سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز کا 120گز کا پلاٹ نکلا، انہوں نے کہا ہک کمپنی سے چھٹی کرکے گورنرہاس میں اپنی قسمت آزمانے آیا تھا، پہلے روزہ میں بھی آیا تھا لیکن میرا نام نہیں آیا تھا۔ دوسری قرعہ انداز ی میں اللہ والا ٹان کی رہائشی نادیہ اقبال کا بھی 120گز کا پلا ٹ نکلا ۔پلاٹ نکلنے کی خوشی میں نادیہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں اور اپنے بیٹے سے لپٹ کر رونے لگیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان امریکی صدر گورنر سندھ انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
طلال چوہدری: برطانیہ کی عدالتوں نے جھوٹا بیانیہ پھیلانے والوں کے خلاف فیصلے دیے
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بیرون ملک موجود کچھ یوٹیوبرز کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں، اور برطانوی عدالتوں نے ان کے خلاف فیصلے دے کر سزا سنائی ہے۔
مقامی میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں بھی کچھ افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، جنہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اور پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ یہ لوگ واپس لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی اعلیٰ عدالتوں نے بھی ان کے جھوٹ کو تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ افراد نہ صرف جھوٹ پھیلا کر اپنی ساکھ متاثر کر رہے ہیں بلکہ برطانیہ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایسے ہر شخص کے خلاف پاکستان قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔
جب وزارت خارجہ کے کردار کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا کیس ہے، جس میں تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کے ساتھ شامل ہیں۔
وزیر مملکت نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ یہ افراد اب سوشل میڈیا سے اپنی پرانی ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کر رہے ہیں اور خود کو الگ کیوں کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب اپنے رویے پر نظرثانی کر رہے ہیں۔