سینیٹ اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
سینیٹ اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں معمول کی قانون سازی کی جائے گی۔واضح رہے چیئرمین سینیٹ نے سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی ایک قابل، دیانتدار اور قانون و انصاف کے علمبردار جج تھے، ان کی عدالتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات عدالتی برادری اور ملک کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔