وزیراعظم کے کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح و مشورے، وزرا سے الگ الگ ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

اسلام اباد (سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کے کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری، قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم نے وزرا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کرنیوالے وزرا کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کردیا۔ ملاقات کرنے والوں میں مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چوہدری، عبدالرحمان کانجو شامل تھے۔

وزیراعظم نے بعض پرانے وزرا کے قلمدانوں میں بھی ردو و بدل کا عندیہ دیا۔ وفاقی وزرا کو ایک سے زائد وزارت کے قلمدان چھوڑنا ہوں گے۔ اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقررکیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پٹرولیم، توانائی، فوڈ سیکیورٹی کے وزرا کو تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔ نجکاری، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، اسٹیبلشمنٹ کے وزیروں کی تبدلی متوقع ہے۔ احد چیمہ کہ جگہ توقیر شاہ کو بیورو کریسی کی ذمہ داری ملے گی۔ احد چیمہ کو اقتصادی امور ڈویژن کی زمہ داری دینے پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پرویز خٹک کی شمولیت پر نالاں اختیار ولی کو بھی رام کرنے کی کوشش کی۔ پارٹی ترجمان اختیار ولی نے پرویز خٹک سے متعلق اپنے خدشات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اختیار ولی کو ساتھ لیکر چلنے کی یقین دہانی کرا دی، انھوں نے اختیار ولی خان کو اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر پرویزخٹک کی کابینہ میں شمولیت پر ن لیگ کے پی کے کوسخت تحفظات ہیں۔ کے پی کے پارٹی عہدیداروں نے بھی پرویز خٹک کے بارے میں وزیراعظم شہبازشریف کوتحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات کرنے والے وزرا کو وزیراعظم نے انھیں وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا، وفاقی کابینہ کے ارکان نے وزیراعظم کا ان پراعتماد ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم سے وفاقی وزیرامیرمقام نے بھی ون آن ون ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی و خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام نے شہبازشریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی اوروزیراعظم کو خیبرپختون خوا کے دورے کی دعوت دی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعظم کے

پڑھیں:

یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات


متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللّٰہ بن زاید آل نہیان نے  دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز بل پر بریفنگ بے نتیجہ رہی
  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
  • وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کنوینئر پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس ڈاکٹر نکہت شکیل خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
  • حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں کابینہ نے کیوں منظور کیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
  • کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا