گمبہ سکردو، شیخ اختر علی کی رہائی کیلئے مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
عوام کے شدید احتجاج اور دھرنوں کے بعد تین میں سے دو علماء رہا ہو گئے جبکہ شیخ اختر علی کی رہائی کیلئے سکردو، کھرمنگ اور شگر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ جبری لاپتہ علماء کی بازیابی کیلئے گمبہ سکردو میں چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گمبہ سکردو میں مالک اشتر چوک پر جبری لاپتہ عالم دین شیخ اختر علی شگری کی بازیابی کیلئے مظاہرہ ہوا جس میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ایران سے پاکستان آتے ہوئے بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین جید علماء کو رمدان بارڈر سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔ عوام کے شدید احتجاج اور دھرنوں کے بعد تین میں سے دو علماء رہا ہو گئے جبکہ شیخ اختر علی کی رہائی کیلئے سکردو، کھرمنگ اور شگر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ اختر علی
پڑھیں:
سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
—فائل فوٹوسندھ بار کونسل نے آج سے صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، دادومیں ماہی گیر، خواتین جبکہ سکھر میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے، عدالتی امور جاری ہیں۔
سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت وکلاء کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ بار کونسل سکھر ببرلو بائی پاس پر احتجاج کرنے والے وکلاء سے اظہار یک جہتی کرتی ہے۔