وزیراعظم سے امیرمقام کی ملاقات،ایک سالہ بہترین کاکردگی پر مبادرکباد،خیبرپختونخواکے دورے کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے دعوت قبول کی۔ عید کے بعد انشاءاللّٰہ خیبرپختونخونخوا آؤں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں پارٹی اور قیادت کا بھرپور ساتھ دینے، ثابت قدم رہنے اور خیبرپختونخوا میں 2013 سے لیکر آج تک پی ٹی آئی کے بدترین ادوار میں ڈٹ کر کھڑے رہنے پر انجینئر امیر مقام کی وفاداری، جرات اور خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اپنے مخلص اور وفادار رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہبازشریف
پڑھیں:
وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف 22 اپریل سے دورہ ترکیہ پر روانہ ہوں گے
دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان سے ملاقات کریں گے،وہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے،دیرینہ شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکئے کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقاتوں کی روایت ہے،یہ روایت دونوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے،دونوں ممالک کی قیادت کے مابین باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون اور اشتراک کے ضمن میں اعلیٰ سطح روابط کے لئے "ہائی لیول سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل" (HLSCC) قائم ہے،ایچ ایل ایس سی سی کا ساتواں دور 12 و 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا،اس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوغان نے مشترکہ طور پر کی تھی
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
کل ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت اور پاک ترک کثیر الجہتی اشتراک و تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں کے عزم کی مثال ہے