ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے متعلق اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ایمن خان اور منال خان پاکستان کی دو مشہور جڑواں بہنیں ہیں، جو اداکاری کرتی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹارز کیا۔
یہ بھی پڑھیں ایمن خان اور منیب بٹ کی ڈانس ویڈیو وائرل کیسے ہوئی؟
ایمن خان کی بہن منال خان نے کہا ہے کہ ایمن کو کبھی میری نفرت نہیں آتی، ایمن کو نوجوانی میں شادی کرنے اور پھر بچہ پیدا کرنے پر پیار ملا، دوسری طرف اسے اپنے کیریئر کو ترجیح دینے پر پہلے نفرت ہوئی، پھر ان کے ایسے کردار تھے جو مقبول ہوئے اور وہ تنقید کا نشانہ بنتی رہیں۔
ایمن خان نے اپنی فیملی کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کی بات بھی کی اور کہاکہ وہ اپنے گھر والوں کو کبھی نہیں چھپاتیں کیونکہ لوگوں نے ہمیشہ امل اور میرال کے ساتھ ساتھ انہیں اور منیب بٹ کو ایک جوڑے کے طور پر پیار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان کی معروف اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن اور پیرس کے ایفل ٹاور میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا، ایمن خان
یہ بھی یاد رہے کہ جڑواں بہن اداکاراؤں ایمن اور منال خان نے کچھ عرصہ قبل انکشاف تھا کہ شوبز میں آنے کے بعد کافی عرصے تک ٹی وی دیکھنے والوں سمیت فنکاروں کو بھی اس بات کا احساس نہیں تھا کہ وہ دو الگ الگ لڑکیاں ہیں، انہیں ہر کوئی ایک ہی لڑکی سمجھتا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم انکشافات ایمن خان جڑواں بہنیں منال خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہم انکشافات ایمن خان جڑواں بہنیں منال خان وی نیوز ایمن خان منال خان
پڑھیں:
اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قتل،ہوشربا انکشافات،قاتل بارے اہم معلومات منظر عام پر آگئیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کے قتل کے حوالے سے مزید جو انکشافات سامنے آئے ہیں ان کے مطابق نامعلوم قاتل ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب ڈیڑھ بجے جی ٹین میں عون محمدرضوی روڈ پردوگھروں پرمشتمل نجی ہاسٹل میں گھسا اورڈیڑھ گھنٹہ کارپورچ میں چھپ کربیٹھارہا ۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-2.mp4
اس دوران انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان لان میں ٹہلنے کےلیےنکلی اوروہاں چھپے شخص کودیکھ کر چورچورکاشورمچادیا۔ اوربھاگ کرکمرےمیں پہنچی۔ قاتل بھی اس کےپیچھے ہولیا، کمرےمیں تین اورطالبات بھی موجودتھیں۔ قاتل نے انہیں انگلی سے اشارہ کرتےہوئے خاموش رہنےکاکہالیکن ایمان شورمچاتی رہی توقاتل نےاسے گولی مارکرقتل کردیا ۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-3.mp4مقتولہ مانسہرہ کی رہائشی اوراسلامک انٹرنیشنل میں انٹرنیشنل ریلیشنزمیں ماسٹرزکر رہی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کرکےمختلف پہلووں سے تفتیش شروع کردی ہے۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-1.mp4 کہ کیایہ ٹارگٹ کلنگ ہے؟؟ قاتل چوری کے ارادے سےداخل ہواتھا؟؟ یاپھریہ ذاتی عناد کانتیجہ ہے۔ تھانہ رمنانےواقعہ کی قاتل کے چہرے کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج نادراکوبھجوادی ہے ۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-4.mp4
یہ بات قابل ذکرہےکہ پرائیوٹ ہاسٹل کی سیکورٹی کاکوئی بندوبست نہیں کیاگیاتھا ۔ اہل علاقہ کابھی کہناہےکہ انہوں نے کئی بارہاسٹل انتظامیہ سے اس بارےمیں بات کی لیکن انہوں نے سنی ان سنی کردی ۔ وفاقی دارالحکومت میں رہائشی علاقوں میں ہاسٹلزقائم کرنے کی اجازت نہیں ۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/international-uni-murder-5.mp4مزید پڑھیں :