بھارت کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے دن اور غربت کے حالات سے متعلق بتایا۔

پرینیتی چوپڑا نے بچپن میں اپنی سالگرہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والدین کے پاس کیک تک لانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بتایا کہ میرے والد مارکیٹ سے صرف ایک رس گلہ یا رسملائی کا ٹکڑا خریدتے تھے جسے ہم سالگرہ کے کیک کی جگہ کاٹتے تھے۔

پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ دوسری جانب میرے نانا اور نانی نہایت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے۔ وہ ہر سال مجھے اور میرے بھائی کو بزنس کلاس سفر کے ساتھ اپنے پاس بلاتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم دونوں بھائی بہن امبالا سے کینیا جاتے اور دو ماہ تک وہاں کی عیش و آرام کی زندگی گزارتے تھے۔

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ہم نے غریبی اور امیری کے دن ایک ساتھ دیکھے ہیں، زندگی کے انہی تجربات کی وجہ سے میں اور میرا بھائی کہیں بھی جا کر لوگوں کے ساتھ گھل مل سکتے ہیں اور کسی بھی ماحول میں ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں۔

پرینیتی کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ جلد ہی نیٹ فلکس پر وہ ایک تھرلر سیریز میں جلوہ افروز ہوں گیں جس کے ہدایتکار رنسل ڈی سلوا ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بتایا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین (تین کروڑ) سے بڑھا کر 100 ملین (10 کروڑ) روپے کر دی ہے۔

مشیر اطلاعات یرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں کہا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے وژن اور وزیراعلی کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تھیلیسیمیا مائنر والے والدین کی شادی پر پابندی نہیں لگوا رہے، ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، شرمیلا فاروقی
  • ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
  • خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
  • سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • کینال کا معاملہ صدر زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہو گا: مصطفیٰ کمال
  • شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی
  • اور ماں چلی گئی