فیصل وائوڈا نے سنسنی پیداکی،کوئی 60 ارب روپیکی کرپشن نہیں ہوئی:عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
فیصل وائوڈا نے سنسنی پیداکی،کوئی 60 ارب روپیکی کرپشن نہیں ہوئی:عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فیصل وا ئووڈا نے سنسنی پیدا کی، کوئی 60 ارب روپے کی کرپشن نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ایک سال مکمل ہونے پر حکومت پر الزام تراشی کی گئی،کیا ہی اچھا ہوتا فیصل وائووڈا ذکر کردیتے کہ وہ چیئرمین ان کے دور حکومت میں لگایا گیا تھا۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ وزیرکے پاس تو پیسا آیا ہی نہیں زمین سے متعلق بورڈ نے فیصلہ کیا، پورٹ قاسم اتھارٹی کا بورڈ اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین کا معاملہ 2005 سے چلا آرہا ہے،کمیٹی کے اجلاس میں ہر وزیر کو تیاری کے ساتھ جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین فیصل واوڈا 60 ارب روپیکا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے ۔ فیصل واوڈا نے اسکینڈل کے دستاویزی ثبوت کے ساتھ تفصیلات بتائیں اور کہا کہ اس میں ذمہ داروں کے علاوہ وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ کی مجرمانہ غفلت بھی شامل ہے۔ پروگرام میں قیصر احمد شیخ نے تسلیم کیا کہ فیصل واوڈا کی وجہ سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کے نقصان سے بچایا گیا لہذا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سزا کے بعد فیض حمید سے مراعات واپس لی جائیں گی، انکے ساتھیوں کا بھی احتساب ہوگا، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی سے ملاقات تک آگئی ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے ایک سال قبل مجھے اس لیے نکالا گیا کیوں کہ میں انہیں اس سمت جانے سے روک رہا تھا، فیض حمید کو صرف ایک کیس میں سزا ہوئی ہے، جس میں کوئی کمی بیشی نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر
فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی اور 9 مئی سے متعلق شواہد دینے جا رہے ہیں، اس سے شکنجہ عمران خان اور ساتھیوں کے اور قریب آجائے گا، اس معاملے کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے، سب کا احتساب ہوگا اور ملٹری ٹرائل کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی سے ملاقات تک آگئی ہے اور ڈی چوک سے نکل کر خیبر پختونخوا تک محدود ہوگئی ہے، پی ٹی آئی شکست کھا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جنرل فیض حمید کو سزا، ’ 9 مئی کے کیسز ابھی باقی ہیں‘، فیصل واوڈا
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید سے سزا کے بعد مراعات واپس لی جائیں گی، جو دولت باہر لے گئی ہوگی وہ ان کے اپنے نام پر نہیں ہوگی، اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک ان کے بہت سارے فرنٹ مین ہیں، فیض حمید کے ساتھ سازش میں شامل تمام لوگوں کا احتساب ہوگا چاہے وہ فوجی ہوں یا سویلین۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنرل فیض حمید فیصل واوڈا کورٹ مارشل