اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں مدارس اور مساجد بند کرنے کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
گزشتہ تین دنوں میں مسوری دہرادون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے دہرادون ضلع میں 4 مدارس اور ایک مسجد کو سیل کر دیا ہے جسکی مسلمانوں نے مخالفت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں "مسوری دہرادون ڈیولپمنٹ اتھارٹی" کی ٹیم نے ریاست کے دہرادون ضلع میں کئی مدارس اور مساجد کے خلاف کارروائی کی تھی۔ اس کی مخالفت میں آج مسلمانوں نے دہرادون ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لئے مظاہرہ کیا۔ معاملہ کو قابو کرنے کے لئے پولیس کو احتجاج کے مقام پر بلایا گیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ مسلم تنظیموں کا الزام ہے کہ اس وقت رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور حکام نے جان بوجھ کر مساجد و مدارس کے خلاف ایسی کارروائی کی ہے۔ مسلم تنظیموں نے رمضان کے دوران کی گئی اس کارروائی کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ضلعی انتظامیہ نے انہیں نہ تو کوئی نوٹس دیا اور نہ ہی مساجد و مدارس پر کارروائی کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع دی۔
مسلمانوں نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے اس کارروائی کو نہیں روکا تو ان کے احتجاج میں اضافہ ہوگا۔ مسلم تنظیم نے ضلع انتظامیہ پر من مانی سے کام لینے کا الزام لگایا ہے۔ مسلم آرگنائزیشن کے صدر نعیم قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مساجد اور مدارس کو بند کیا جا رہا ہے اور نہ ہی انتظامیہ کوئی اطلاع دے رہی ہے کہ مساجد اور مدارس کو کس ایکٹ کے تحت بند کیا جا رہا ہے۔ نعیم قریشی نے کہا کہ تمام کارروائی بغیر نوٹس کے کی گئی ہے، یہ کہیں نہ کہیں انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کو لے کر سبھی لوگ ضلع کلکٹر کے دفتر پہنچے تھے، لیکن ضلع کلکٹر میٹنگ میں مصروف ہیں، اس لئے وہ یہاں نہیں آسکے۔
نعیم قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے دیگر ذمہ دار افسران سے بات کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بند کئے گئے مساجد اور مدارس کو کھولنے کا کہا گیا ہے۔ ایس پی سٹی پرمود کمار نے کہا کہ آج مسلم تنظیموں سے وابستہ افراد اپنے مطالبات کو لے کر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے تھے۔ تنظیم نے ضلع انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی اور پھر احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا اور وہیں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ تین دنوں میں "مسوری دہرادون ڈیولپمنٹ اتھارٹی" اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے دہرادون ضلع میں چار مدارس اور ایک مسجد کو سیل کر دیا ہے جس کی مسلمانوں نے مخالفت کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ انتظامیہ کی مدارس اور نے کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے دکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
مزید :