نئے اداکار اسکرپٹ پر کم اور میک اپ پر زیادہ وقت لگاتے ہیں؛ توقیر ناصر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار توقیر ناصر نے جہاں فیلڈ میں آنے والے نئے اداکاروں سے ایک شکوہ کیا ہے وہیں جونیئر اداکاروں کو قیمتی مشورہ بھی دیدیا۔
500 سے زائد کردار نبھانے والے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے کہا کہ آج کل ریہرسل کو بالکل نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اب ہم محنت سے کتراتے ہیں۔
توقیر ناصر نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے اشفاق احمد اور یاور حیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جنھوں نے بہت کچھ سکھایا۔
اداکار نے شکوہ کیا کہ نئے آنے والے اداکار اپنے کردار کو سمجھنے اور اسکرپٹ پر کام کرنے کے بجائے سارا فوکس میک اپ پر رکھتے ہیں۔
توقیر ناصر نے کہا کہ اداکار اور اداکارائیں اگر میک اپ کے بجائے اتنا وقت ریہرسل میں لگائیں تو پھر سے معیاری اور اچھا کام دیکھنے کو ملے گا۔
یاد رہے کہ 1999 میں توقیر ناصر کے فن کے اعتراف میں انھیں تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توقیر ناصر نے
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس 18 کے بجائے 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلیے عمر کی قید 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصا پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ وہ رہا ہے، انہیں معیشت میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سال سے کم کر کے سولہ کی جائے۔