سردی سے بچنے کیلیے سائبیریا سے آئے مہاجر پرندوں کی واپسی کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
دنیا کے سرد مقامات سے کراچی سمیت دیہی سندھ کی مختلف آب گاہوں پرعارضی قیام کرنے والے مہمان پرندوں نے واپسی کے لیے رخت سفرباندھ لیا۔
سائبیریا سمیت دنیا کے سرد ممالک سے خوراک کی تلاش میں نقل مکانی کرنے والے مہمان پرندوں کی واپسی کا سفرشروع ہوگیا، پرندوں کےغول کے غول کی انتہائی منظم اندازمیں واپسی کے مناظرشہر کی فضاؤں میں اکثروبیشتردکھائی دینے لگے ہیں۔
واضح رہے کہ موسم سرما کے آغاز پرسائبیریا سمیت دنیا کے سردترین مقامات سے مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، یہ مہمان پرندے انڈس فلائی وے زون کے راستے ہزاروں میل کا سفرطے کرکے کراچی سمیت سندھ بھر کی آب گاہوں کا رخ کرتے ہیں۔
ویڈیو بشکریہ جواد میمن
ہرسال نومبر کے مہینے سے ان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوتا ہے،4ماہ قیام کے بعد مارچ کے مہینے میں یہ پرندے واپس اپنے اصل مسکن کی جانب رخت سفرباندھتے ہیں۔
ان مہمان پرندوں میں پانی اورخشکی دونوں اقسام کے پرندے شامل ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پرندے اس وقت سردعلاقوں سے ہجرت کرتے ہیں جب شدید سردی اورمسلسل برفباری کی وجہ سے ان کی خوراک پر برف کی گہری تہہ جم جاتی ہے، تب یہ خوراک کی تلاش سردی کے لحاط سے قدرے معتدل ممالک کا رخ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں
فائل فوٹوپاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔