خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات من گھڑت، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں، ایسے الزامات لگانے کا مقصد علی امین کو بدنام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی نئی صوبائی قیادت اور نیا علاقائی منظر نامہ
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی تحریک انصاف کے لیے بہت قربانیاں ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور ہر احتجاج میں قیادت کی، اور ملک کی مختلف جیلوں میں قید پارٹی کارکنوں کی مدد کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اپنے صوبے میں عملی طور پر کارکردگی دکھا رہے ہیں، تاہم مریم نواز کی طرح ان کی تصاویر سامنے نہیں آرہیں۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا سرپلس بجٹ دینے والا پہلا صوبہ ہے، صوبائی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔
واضح رہے کہ کہ بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی مختلف دھڑوں میں بٹ چکی ہے، اس وقت قیادت وکلا کے ہاتھ میں ہے جس پر سیاسی رہنماؤں کو اختلاف ہے کہ قربانیاں انہوں نے دی ہیں اور اب پارٹی وکلا کے حوالے کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں پارٹی اختلافات کے باعث عمران خان کا سول نافرمانی کی کال خود دینے کا فیصلہ
سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان ہونے والی لڑائی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جس کے نتیجے میں عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل کو پارٹی سے ہی نکال دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت سلمان اکرم راجا شیر افضل مروت علی امین گنڈاپور گروپ بندی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی چیئرمین پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت سلمان اکرم راجا شیر افضل مروت علی امین گنڈاپور گروپ بندی وی نیوز علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر تحریک انصاف پی ٹی آئی انہوں نے نے کہاکہ
پڑھیں:
غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آ گیا، انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔ غیرقانونی مائننگ پر مشینری سرعام نیلام کریں گے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان جو کرتا ہے میں جوابدہ نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں، کوئی ایک شق بتا دیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟ ایس آئی ایف سی کی تجویز میں نے مانی ہی نہیں، صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔
انہوں نے دھمکی دی کہ انہیں مشینری چھڑانے کیلئے وکیل بھی نہیں ملے گا، غیرقانونی مائننگ کرنیوالوں کی مشینری سرعام نیلام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی اثاثوں کو ہرگز کوڑیوں کے مول نہیں بکنے دوں گا، مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں گا۔