اسلام آباد:وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ   شریف اللہ افغان شہری ا وردہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملو ث تھا،اس کی گرفتاری پر امریکی صدرنے پاکستانی حکومت کاشکریہ اداکیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ دہشت گردوں کی کوئی قوم یامذہب نہیں ہوتا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80ہزارجانوں کی قربانی دیں ،کل بنوں میں دہشت گردی ہوئی جس میں ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین  گنڈاپور کو چاہئے کہ خارجہ پالیسی دفترخارجہ اورنائب وزیراعظم پر چھوڑدیں،علی امین دیکھیں کہ کیا سیف سٹی کے کیمرے لگادیئے گئے؟وہ خارجہ پالیسی پر تجاویزدینے کی بجائے شہروں کو محفوظ بنانے پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہاکہ جب تک دہشت گردوں کا  خاتمہ نہیں ہوگا خطے میں امن نہیں ہوگا۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ  امریکہ میں قیدعافیہ صدیقی کے مسئلے پروزیراعظم نے خط لکھاتھا،عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کافی کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ  ایک سال مکمل ہونے پر حکومت پرالزام تراشی کی گئی ،فیصل  واو ڈا نے سنسنی پیداکی، کوئی 60ارب کی کرپشن نہیں ہوئی ،
کیااچھاہوتا ودودا ذکرکرتے دیئے
انہوں نے کہاکہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین کا معاملہ 2005سے چلاآرہاہے،اتھارٹی کابورڈاپنے فیصلے کرنے میں بااختیارہے،وزیرکے پاس تو پیسہ آیاہی نہیں ،فیصلے بورڈنے کئے،کمیٹی کے اجلاس میں ہروزیرکوتیاری کےساتھ جاناچاہئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہاکہ

پڑھیں:

ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر

لاہور:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔

ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے:عطاء تارڑ
  •  کینالز ، سیاست نہیں ہونی چاہئے، اتحادیوں سے ملکر مسائل حل کریں گے: عطاء تارڑ 
  • وقف قانون میں مداخلت بی جے پی کی کھلی دہشت گردی
  • نہروں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیں گے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا