اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025:پاکستان کا 25 رکنی دستہ اٹلی میں عالمی مقابلے کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسپیشل اولمپکس پاکستان کا 25 رکنی دستہ 8 مارچ سےاٹلی کے شہر ٹیورن میں شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرے گا، 15 مارچ تک جاری رہنے والے گیمز کے لیے قومی دستہ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔
پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے،مزید برآں چھ پاکستانی مندوبین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کرکے کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی وکالت کریں گے۔
اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس میں 5 مرد اور 5 خواتین شامل ہوں گے جبکہ 2 مرد اور 2 خواتین کوچز ان کی رہنمائی کریں گے،2 خواتین سمیت 3 آفیشلز،1 مرد اور 1 خاتون ڈاکٹر، 2 ایڈیشنل آفیشلز بھی دستہ کا حصہ ہوں گے جبکہ خواتین پر مشتمل 6 رکنی وفد گلوبل یوتھ لیڈر شپ سمت میں شریک ہوگا۔
وفد میں کراچی، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، صوابی اور گلگت کے شرکاء شامل ہیں جو پاکستان کی اسپیشل اولمپکس کمیونٹی کی متنوع نمائندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
دریں اثنا اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چئیر پرسن رونق لاکھانی کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کی اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت ان کی محنت، ثابت قدمی اور کھیلوں کے لیے جذبہ متاثر کن ہے۔
یہ پلیٹ فارم انہیں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے اور شمولیت کے سفیر بننے، رکاوٹوں کو توڑنے اور یہ ثابت کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ صلاحیت معذوری پر جیت جاتی ہے۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جہاں ذہنی معذوری کے حامل افراد کو کھیلوں اور زندگی دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مواقع میسر ہوں، ایس او پی کی ٹیم عالمی سطح پر اتحاد اور لچک کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے فخر اور عزم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کریں گے مرد اور کے لیے
پڑھیں:
وزیر خزانہ اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے
اسلام آباد(آئی این پی+نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ بنک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔ ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس سوموار 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔وہ دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ دورے کے دوران موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرھویں وزارتی نشست میں شرکت کریں گے ۔وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں 'پاکستان کے معاشی منظر نامے،تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط' کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے ۔