سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاون مصنوعئ ذہانت کی خودکار مشین کے ذریعے ٹی بی کی تشخیص کرنے والا صوبے کا پہلااسپتال بن گیا۔  

رپورٹ کے مطابق سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاون میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹی بی مرض کی فوری تشخیص کی مشین Cat 4 .intergrete کیڈ 4  A-Iاینٹی گریٹیڈ ایکسرے مشین  نصب کردی گئی۔

اس مصنوعی ذہانت کی حامل انتہاںٔی ایڈوانس ایکسرے مشین کے ذریعے ایکسرے کے ساتھ ساتھ مریض میں ٹی بی کے مرض کی نشاندہی اور ٹی بی سمیت چیسٹ کے دیگر انفیکیشن کی بھی تشخیص کرسکے گی، 5 منٹ میں ٹی بی کی ابتدائی تشخیص کرے گی۔

مصنوعی ذہانت کی مشین ٹی بی کے مریض کی خودکار اسکورنگ کرکے تشخیص کرسکے گی ۔اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹرراشدسراج خانزادہ نے ایکپسریس ٹربیون کو بتایا کہ (Cat.

4 A -I integreted ) مشین کے ذریعے جب ٹی بی یاچیسٹ انفیکیشن والے مریض کا ایکسرے ہوگا تو اس کا امیچ  گرے ایج کو کلر امیج میں مصنوعی ذہانت تبدیل کرکے انفیکشن والی جگہ کی نشاندہی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب گرے کلر لال کلر والے امیچ میں تبدیل ہوجائے گا تو ٹی بی یا چیسٹ انفیکیشن کی تشخیص ہوجائے گی، اسطرح تشخیص کا دورانیہ 5 منٹ کے اندر ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ مشین کی مالیت ساڑھے چار کروڑ روپے ہے جو سندھ ٹی بی پروگرام کی مدد سے قطر اسپتال میں پہلی بار لگائئ گئی ہے جب کہ دوسری مشین اوجھا میں بھی نصب کی جائے گی۔

ڈاکٹر راشد سراج کا کہنا تھا کہ اس مشین سے فوری ٹی بی کی نشاندہی کرکے فوری علاج شروع کیا جاسکے گا۔ انتہائی ہائی ایڈوانس مشین کے امیچ کو واٹس اپ پر بھی بھیجا جاسکے گا۔

انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل ٹی بی کے مریض کی تصدیق میں کئی کئی دن لگ جاتے تھے، جب تک ایک ٹی بی کا مریض 15 سے 20 صحت مند افراد کو اس مرض میں مبتلا کردیتا تھا۔

اس مشین کو چلانے کے لئے اسپتال کے عملے کو باقاعدہ تربیت بھی دی گئئ ہے۔انھوں نے بتایا کہ قطر اسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے علیحدہ سے یونٹ قائم ہے جب کہ ٹی بی کے مریضوں کی تصدیق و تشخیص کے لئے بھی علیحدہ سے روم بنائے گیے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یومیہ 120 سے 150 ٹی بی مریض رپورٹ ہوتے ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی بی کے مریض مصنوعی ذہانت قطر اسپتال بتایا کہ انھوں نے کے ذریعے مشین کے

پڑھیں:

کینالز کا معاملہ: رانا ثناء اللّٰہ کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ ملاقات کر کے کینال مسئلہ کو بات چیت سے حل کیا جائے۔ 

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تحفظات دور کیے جائیں۔

کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتا: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازع کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لیے 1991ء کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکار بازیاب
  • پہلا سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • سندھ کے بیشتر سرکاری اسپتالوں میں قواعد کیخلاف تعیناتیاں، مریضوں کو علاج میں دشواریاں
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • وفاق اور سندھ کا نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
  • کینالز کا معاملہ: رانا ثناء اللّٰہ کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابطہ
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  • کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون
  • جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات، او ٹی پی چوری کرنیکا انکشاف