چینی صدر کا جیانگ سو پر قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے جیانگ سو وفد کے مباحثے میں شرکت کی۔ بدھ کے روز اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “14ویں پانچ سالہ منصوبے” میں طے کردہ ترقیاتی اہداف کے کامیاب حصول میں جیانگ سو کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ جیانگ سو کو اپنی اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور صنعتی اختراع کے انضمام کو فروغ دینے میں پیش پیش رہنا چاہیے، گہرائی سے اصلاحات اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے، اہم قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کے نفاذ میں پیش قدمی کرنی چاہیے، اور عام لوگوں کی ترقی کے لیے ایک مثال قائم کرنی چاہیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کی انھوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی خودمختاری میں مدد فراہم کریں گے، پاکستان کو ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد دیں گے۔ جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے۔ چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔