خضدار میں دھماکہ، 4 افراد جانبحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ڈی سی خضدار کے مطابق تحصیل نال میں سڑک پر گاڑی کے قریب دھماکے سے چار افراد جانبحق ہو گئے ہیں، جبکہ واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکے میں 4 افراد جانبحق، جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں سڑک پر گاڑی کے قریب دھماکے سے چار افراد جانبحق ہو گئے ہیں، جبکہ واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہیں متعلقہ ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا۔ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افراد جانبحق
پڑھیں:
چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
چشتیاں(نیوز ڈیسک)چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےاور 9 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر