مسیحی برادری کےروزوں کاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)مسیحی برادری کےروزوں کےایام کاآغاز ہوگیا ،دنیابھرکی طرح پاکستانی مسیحی برادری نےبھی آج پہلاروزہ رکھا،راکھ کےبدھ کی مناسبت سےشہرکےگرجاگھروں میں خصوصی عبادات کا انعقاد کیا گیا ، سینٹ فرانسس چرچ کوٹ لکھپت،سینٹ جان چرچ یوحنا آباد میں خصوصی عبادت کی ،
سینٹ اینتھنی چرچ ایمپریس روڈ،سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ مال روڈ پر خصوصی عبادت جاری ہیں ، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد عبادات میں شریک ہوئے
مزیدپڑھیں:حطیم میں نماز پڑھتے ہوئے شائستہ لودھی کے ساتھ خواتین نے کیا کیا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔
دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی، ملک بھر کے گر جا گھروں کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا جس کے تحت گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔
گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اطراف میں پٹرولنگ کریں گے۔