خضدار میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے سبب تین افراد جاں بحق سات زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں کالج کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں لوگوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں تین 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو نال اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے قریب شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رکشے اور ٹرک میں ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی۔
کراچی لی مارکیٹ میں شہری کو رسالہ تھانے کے پولیس...
پولیس پہنچی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔
تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔